پھولوں کی 70ویں سالانہ نمائش کل سے کراچی میں شروع ہو گی

360

کراچی(اسٹاف رپورٹر)70ویں پاکستان سالانہ پھولوں کی نمائش کل 25فروری سے 28 فروری تک ڈی ایچ اے اور سی بی سی کے تعاون اور اشتراک سے اے کے خان پارک سی ویو ڈی ایچ اے میں منعقد ہوگی ۔ہارٹی کلچرل سوسائٹی آف پاکستان کے ترجمان کے مطابق ادارے نے ایک سال پہلے ہی اس نمائش کا انعقاد کراچی میں عمل میں لانے کا پروگرام بنایا تھا ۔ اس نمائش کو دیکھنے کے لیے کراچی اور ملک کے دوسرے شہروں کے علاوہ بیرون ِ ممالک سے بھی لوگ شرکت کریں گے ۔کوویڈ 19کے پیش نظر این سی او سی کی تمام ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا ۔