گورنر سندھ نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کرلیا

348

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو صبح 10 بجے سندھ اسمبلی بلڈنگ میں طلب کرلیا ہے۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کے 2نو منتخب ارکان یوسف بلوچ اور جام شبیر علی اسمبلی رکنیت کا حلف اْٹھائیں گے۔یوسف بلوچ ملیر کے حلقہ پی ایس 88 سے جبکہ جام شبیر علی سانگھڑ کے حلقہ پی ایس 43 سے منتخب ہوئے ہیں۔اجلاس میں مختلف سرکاری بل منظوری کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔