ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

119

لاہور( نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج و یونیورسٹی میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر عائشہ علی کو شعبہ فیٹل میڈیسن میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر تعینات کیا گیا ہے۔ رجسٹرار ڈاکٹر ریاست علی کے مطابق کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ زچہ و بچہ میں چار سب اسپشلٹی قائم کی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چار سب اسپشلٹی کے لئے یونیورسٹی کی سینٹ اور سینڈی کیٹ اجلاس کی منظوری کے بعد تعیناتی کا عمل ہوا۔رجسٹرار کے مطابق تعیناتی تمام تر قانونی تقاضے پورے ہونے پر میرٹ کی بنیاد پر ہوئی۔