عمران خان نے ہمیشہ چیلنجز کو قبول کیا‘ سینیٹرشبلی فراز

209

اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ چیلنجز کو قبول کیا، (ن) لیگ نے این اے75 کے20پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ الیکشن کا مطالبہ کردیا، ری پولنگ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا جو ہمیں قبول ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے الیکٹرونک ووٹنگ کی تجویز دی، الیکشن کی شفافیت پر اپوزیشن کا دہرا معیار کیوں ہے، وزیراعظم کبھی کسی دبائو میں نہیں آئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ لوگ پارلیمنٹ میں اوپنگ بیلٹنگ کی مخالفت کر رہے ہیں، ایسا وہی کر سکتا ہے جس کا ارادہ دھاندلی اور خریدوفروخت کا ہو۔