سینیٹ الیکشن میں بلوچستان کے ساتھ ظلم ہورہا ہے، سردار یار محمد

136

کوئٹہ (آن لائن) وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی، تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں بلوچستان کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، سینیٹ انتخابات کیلییبنائی گئی پارلیمانی کمیٹی میں بلوچستان کی نمائندگی نہ ہونا بہت بڑا ظلم ہے صوبائی کابینہ کا حصہ ہوں لیکن فیصلوں میں مجھے نظرانداز کیا جاتا ہے،کابینہ کا رکن ہونے کے باوجود وزیراعظم سے ملاقات کیلیے 5 منٹ نہیں دیے جاتے۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سردار یار محمد رند نے کہا کہ قومی جماعتوں کو اس لیے چھوڑا تھا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکرکے عوامی مسائل کے حل کی توقعات تھیں لیکن افسوس وہ پوری نہ ہوسکیں۔انہوں نے سوال کیا کہ چیئرمین صادق سنجرانی کا پاکستان تحریک انصاف سے کیا تعلق ہے؟ صادق سنجرانی کون ہوتے ہیں فیصلے کرنے والے؟ وہ خود کون ہیں اور کیا سیاسی پس منظر رکھتے ہیں؟ سنجرانی کے کردار کو بلوچستان میں سخت ناپسندیدگی سے دیکھا جارہا ہے۔ 3مارچ فیصلہ کن تاریخ ہے جس کے بہت سے اثرات نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کی سیاست پر پڑیںگے۔