بیس پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کیوں کرائیں؟ مریم اورنگزیب

110

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کہتے ہیں ڈسکہ میں این اے 75 کے 20 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخابات کرائیں! 20 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کیوں کرائیں؟ وہ کوئی ماموں کا صحن ہے؟۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے الزام عاید کیا کہ اس معاملے میں سلیکٹڈ وزیراعظم ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو 14 ٹیمپر فارم ہیں وہ انہیں منظور ہیں۔ الیکشن کمیشن میں سماعت کے دوران آج آر او نے سارا ریکارڈ پیش کردیا، مغوی پریزائیڈنگ افسران صبح ساڑھے 5 بجے پولیس کی گاڑیوں سے برآمد ہوئے۔