ہم دوبارہ الیکشن کرانے کے لیے تیار ہیں‘ شہباز گل

32

اسلام آباد (صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ ڈسکہ والا الیکشن ہم جیت گئے ،دوبارہ الیکشن کرانے کے لیے بھی تیار ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے اپوزیشن کے دوبارہ الیکشن کرانے کے مطالبے پر کہا کہ ڈسکہ الیکشن دوبارہ کرانے کی بات عجیب ہے، ہم نے ہمیشہ ہر عدالت اور ہر محکمے کا فیصلہ تسلیم کیاہے، مریم اورنگزیب جھوٹ پر جھوٹ بولتی ہیں، رات کے ایک بجے تک تو کہتے تھے جیت رہے ہیں، احسن اقبال آر او کے دفتر میں ہی بیٹھے تھے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کاکام روناہے، عمران خان کا کام ان کا اصل چہرہ دکھاناہے۔انہوں نے کہا کہ ایک نسل نے پاکستان کو بنایا اور ایک نے کھایا، اپوزیشن دھاندلی کا کہتی ہے، کچھ لوگ تو فخر سے کہتے ہیں ہم نے ووٹ خریدے، ہماری پارٹی میں پیسے لینے والوں کو سزا دی گئی، پچھلے دور میں ضمنی الیکشن میں سرکاری مشینری استعمال کی جاتی تھی۔