ایک غلطی سے پورا ملک اندھیرے میں ڈوب گیا(بلیک آؤٹ پر تحقیقاتی رپورٹ جاری)

281

اسلام آباد (آن لائن) نیپرا نے بجلی کے حالیہ بلیک آؤٹ کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق 9 جنوری کو گدو پاور اسٹیشن میں رات 11 بج کر 41 منٹ پر انسانی غلطی کی وجہ سے مسئلہ ہوا۔ گدو پاور اسٹیشن پر کام ہو رہا تھا مگر ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا گیا۔ ایک غلطی کی وجہ سے گدو پاور اسٹیشن ٹرپ کر گیا جس سے مکمل بلیک آؤٹ ہو گیا۔ این ٹی ڈی سی کے سسٹم میں بہتری نہ کرنے کے ذمے داران کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے بلیک آؤٹ ہوا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 9 جنوری کو گدو سوئچ یارڈ میں خرابی پیدا ہوئی۔متعلقہ سرکٹ بریکر کو درست کام نہ کرنے سے خرابی دور نہ ہو سکی۔ سوئچ یارڈ میں خرابی سے 220 اور 500 کیوی کی لائنیں ٹرپ کر گئیں۔ملک کے شمالی حصے میں پاور پلانٹس پر زیادہ لوڈ پڑا، ترسیل میں عدم توازن کے باعث بجلی کا مکمل بریک ڈاؤن ہوا۔ بعض پاور پلانٹس نے بجلی بحالی کے لیے معمول سے زیاہ وقت لیا۔ مستقبل میں بلیک آؤٹ سے بچنے کے لیے عالمی ادارے سے اسٹڈی کی سفارش کی گئی۔220 میگا واٹ کے پاور ہاؤس میں آئی لینڈ موڈ کی سفارش کی گئی۔ رپورٹ میں سفارش کی گئی کہ ہنگامی حالات میں بجلی کی سپلائی کا نظام بہتر بنایا جائے۔