پروفیسر عثمان رمزکی اہلیہ انتقال کرگئیں ٗمقامی قبرستان میں سپردخاک

86

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق امیر جماعت اسلامی کراچی و سابق رکن قومی اسمبلی پروفیسرعثمان رمزؔکی اہلیہ کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا ، نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد شادمان ٹاؤن نارتھ ناظم آباد میں اداکی گئی ،تدفین مقامی قبرستان میں عمل میں آئی ، نماز جنازہ میں امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، نائب امرا کراچی برجیس احمد، ڈاکٹر اسامہ رضی،سیکرٹری کراچی منعم ظفر خان ،ضلع وسطی کے امیر وجیہہ حسن، مرحومہ کے صاحبزادگان، عزیز ورشتہ دار اور جماعت اسلامی کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور لواحقین وپسماندگان سے اظہار تعزیت ودعائے مغفرت کی۔ مرحومہ کے انتقال پرجماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی قیم کاشف شیخ و دیگر صوبائی ذمہ داران نائب امرائے کراچی ڈاکٹر واسع شاکر،مسلم پرویز،راجا عارف سلطان، محمد اسحاق خان ، انجینئر سلیم اظہر ،ڈپٹی سیکرٹریز راشد قریشی، عبد الواحد شیخ،یونس بارائی، عبد الرزاق خان،انجینئر عبد العزیز، نوید علی بیگ، عبد الرحمن فدا،سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت ،لواحقین وپسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔