ملک میں مزید 41کورونا اموات، 1050 کیسز رپورٹ

82

کراچی/ اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر/ مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید41 افراد جاں بحق ہوگئے۔ منگل کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 33 ہزار 978 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد 87 لاکھ 52 ہزار 533 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں مزید ایک ہزار 50 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، اس طرح مجموعی کیسزکی تعداد 5 لاکھ 73 ہزار384 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک بھر میں موجودہ مریضوں کی تعداد 24 ہزار 483 ہے‘ کورونا سے مزید41 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مجموعی ہلاکتیں 12 ہزار 658 ہوگئی ہیں۔ایک دن میں 752 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 36 ہزار 243 ہوگئی ہے۔