وزیراعظم کسی بھی وقت پارلیمنٹ توڑ سکتے ہیں، رانا ثنا

189

فیصل آباد (صباح نیوز) مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن سے قبل یا فوری بعد عمران خان خود پارلیمنٹ توڑنے کا فیصلہ کرسکتے ہیں کیونکہ سینیٹ الیکشن کے بعدوہ اخلاقی طور پر بھی وزیراعظم نہیں رہیں گے۔ یوسف رضاگیلانی کے منتخب ہونے کے بعد ’’کنواں صاف ہوگا‘‘ انہیں صرف اپنے اتحادیوں اور ارکان پر ہی بے وفائی کاخطرہ نہیں لانگ مارچ میں عوام کا بھی خطرہ ہے۔ میڈیاسے گفتگومیں انہوں نے کہا کہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کے دوران ہونے والی فائرنگ اور 2 افراد کے قتل پر الیکشن کمیشن آئی جی پولیس پنجاب سمیت ضلعی انتظامیہ کو طلب کر سکتا ہے، الیکشن عملے کے اغواکاروں، فائرنگ اور پلاننگ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرکے منظر عام پر لایا جائے، الیکشن شفاف ہوتے تو پی ٹی آئی کی ضمانت ضبط ہوجاتی پورے حلقے کے دوبارہ الیکشن کرائے جائیں تو پتا چل جائے گا کس جماعت کو زیادہ ووٹ پڑتے ہیں۔