بجلی،گیس،پیٹرول کے نرخ میں اضافہ مہنگائی کا سبب ہیں، عرفان یوسف

316

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی)کے سابق نائب صدر اورریجنل چیئرمین عرفان یوسف نے کہا ہے کہ ملک میں توانائی کی قیمتوں میں اضافہ،پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں کی گئی تیزی اورتیل،گھی،دودھ اوردیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں خوفناک حد تک اضافہ ملک میں مہنگائی کا طوفان لانے کا سبب ہیں،اس وقت آمدنی نہایت کم ہونے سے لوگوں کی قوت خریدمیں نمایاں کمی آئی ہے جبکہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خور آزاد ہیں ان حالات میں ایک غریب اور متوسط طبقے کے گھرانوں کی گزراوقات مشکل ہوچکی ہے۔ عرفان یوسف نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کی جانب سے بجلی کے فی یونٹ نرخ میں1.95روپے اضافے کے فوری بعد فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں83پیسے فی یونٹ بڑھنے کے ساتھ ساتھ گیس کے نرخ13.42 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھنا مہنگائی کے طوفان کا شاخسانہ ثابت ہوگا ۔