اوپن مارکیٹ : ڈالر کی قیمت فروخت 159.20روپے ہوگئی

60

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کی کمی سے159.10 روپے سے گھٹ کر158.90روپے اور قیمت فروخت 159.20روپے سے گھٹ کر159 روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 20پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 159.10روپے سے گھٹ کر158.90روپے اور قیمت فروخت 159.40 روپے سے گھٹ کر159.20روپے ہوگئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر50پیسے بڑھ گئی جس سے یورو کی قیمت فروخت 193 روپے سے بڑھ کر193.50 روپے ہو گئی جب کہ 1.50روپے کے اضافے سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 221روپے سے بڑھ کر222.50روپے ہو گئی ۔