نیٹ ویئرز کی برآمدات میں 18.74 فیصد اضافہ

111

اسلام آباد(اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران نیٹ ویئرز کی برآمدات میں 18.74 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا جنوری 2020-21 کے دوران برآمدات کا حجم دو ارب 17 کروڑ 50 لاکھ 21 ہزار ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا جنوری 2019-20 کے دوران نیٹ ویئرز کی برآمدات سے ایک ارب 83 کروڑ 17 لاکھ 58 ہزار ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں نیٹ ویئرز کی قومی برآمدات میں 34 کروڑ 32 لاکھ 63 ہزار ڈالر یعنی 18.74 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔