امریکا میں گندم، مکئی اور سویابین کے نرخوں میں اضافہ

83

واشنگٹن(اے پی پی) امریکا میں گندم، مکئی اور سویابین کے نرخوں میں اضافہ ہوا۔ شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں وقفے سے قبل سافٹ ریڈ ونٹر ویٹ کے مارچ کے لیے سودے 7.75سینٹ بڑھ کر 6.58 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔مکئی کے مارچ کے لیے سودے 5.25سینٹ بڑھ کر 5.48 ڈالر فی بشل جبکہ سویابین کے سودے 1سینٹ اضافے کے ساتھ 13.78 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔