شائقین انتظامیہ اور ایس او پیز سے بیزار اسٹیڈیم خالی رہ گئے

522

کراچی (سید وزیر علی قادری) پاکستان سپر لیگ کے میلے کو سجے5 روز ہوگئے مگر اسٹینڈز محض 20 فیصد کی اجازت ملنے کے باوجود بھی انکلوژر خالی پڑے ہیں۔ شائقین سخت ایس او پیز سے بیزار ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا میلہ سجے5روز گزر چکے ہیں ، لیکن اب تک شائقین کی جانب سے گرم جوشی کا مظاہرہ نہیں کیاگیا، ابتدائی روز بھی اسٹیڈیم خالی نظرآئے ، جب کہ اتوار کو چھٹی کے باوجود شائقین نے اسٹیڈیم کا رخ نہیں کیا۔ اس حوالے سے شائقین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے سخت سیکورٹی اورکوویڈ کے حوالے سے سخت انتظامات نے بیزار کررکھا ہے۔ شائقین کے مطابق شناختی کارڈ ، برتھ سرٹیفیکیٹ سمیت دیگر سخت شرائط کے باعث اسٹیڈیم آنے کا دل ہی نہیں کرتا۔ تاہم پیر کے روز معمول سے زیادہ رش دیکھنے میں آیا، تاہم منگل کو یہ رش بھی ختم ہوچکا تھااور اسٹیڈیم کے تمام انکلوژر خالی نظرآئے۔ شائقین کے مطابق اسٹیڈیم میں اتنی سختی کے بعد میچ دیکھنے کا مزہ نہیں آرہا۔ گھر بیٹھ کر اسکرین پر فیملی کے ساتھ انجوائے کررہے ہیں۔ دریں اثناء پی سی بی نے ایک مرتبہ پھر شائقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اصل کمپیوٹرائز شناختی کارڈ آور فیس ماسک پہن کر اسٹیڈیم آنے کے علاؤہ شا ئقین کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں ابتدائی میچز میں عدم دلچسپی فطری ہے۔