دبائو سے آزاد ہوکر کھیلیں ،ہاشم آملا کا زلمی کو اہم مشورہ

191

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بیٹنگ کوچ ہاشم آملا نے پشاورزلمی کو دبا ئوسے آزاد ہوکر کھیلنے کا مشورہ دے دیا ۔ جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے سابق اسٹار بیٹسمین کہتے ہیں کہ بطور بیٹنگ کوچ اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالنے پر خوش ہوں، گزشتہ سال بھی پاکستان میں قیام سے لطف اندوز ہوا، ہماری ٹیم پی ایس ایل 6 میں اچھی کارکردگی دکھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپتان وہاب ، شعیب ملک، کامران اکمل اور روی بوپارا جیسے کھلاڑی گزشتہ ایونٹس میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہے، ان کے تجربے سے ٹیم کو فائدہ ہوگا، حیدر علی اور دیگر نوجوان کھلاڑی بھی باصلاحیت ہیں، ان کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگ رہا ہے۔ہاشم آملا نے کہا کہ نیچرل انداز میں کھیلتے ہوئے بہتر نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔