تنویر احمد نے شکست پر سرفراز احمد کو ذمے دارقرار دیدیا

318

کراچی(نمائندہ خصوصی) سابق ٹیسٹ کرکٹر تنویر احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو پی ایس ایل سکس کے گزشتہ دو میچز میں ہونے والی شکست کا ذمے دار ٹھرایا ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر تنویر احمد نے کہا کہ پی ایس ایل سکس کے چوتھے میچ میں لاہور قلندر کے ہاتھوں کوئٹہ کی شکست کے ذمے دار ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ہیں۔تنویر احمد نے کہا کہ جب کوئٹہ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 178 رنز کا ٹارگٹ سیٹ کیا تو کپتان کو اندازہ ہوجانا چاہیے تھا کہ بولرز کو مار پڑے گی، اور وہی ہوا، لاہور قلندرز کے بلے بازوں کے ہاتھوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز کی پٹائی پر سرفراز احمدکبھی سر پر ہاتھ رکھ رہے تھے توکبھیبولرز کے پاس جاکر انہیں ڈانتے رہے، اس طرح کا رویہ ہوگا تو بولرز کو اعتماد کہاں سے حاصل ہوگا۔سابق کرکٹر تنویر احمد کا کہنا تھا کہ جو باتیں میں نے کہی کمنٹری کے دوران بھی سرفراز کے اسی رویئے پر بات کی جارہی تھی۔