نیاز کلب حیدرآباد نے شوٹنگ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

306
حیدرآباد: شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم نیاز کلب کا ٹرافی کے ساتھ گروپ فوٹو

حیدرآباد(جسارت نیوز)سروری شوٹنگ بال کلب کے زیر اہتمام ہونے والے آل پاکستان  شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کے شاندار مقابلے نیاز کلب حیدرآباد کی فتح کے ساتھ اختتام پزیر ہوگئے ، سروری اسپورٹس کمپلیکس ،حسین آباد ، حیدرآباد میں کھیلے گئے آل پاکستان اللہ وسایو خان بھٹی ،ڈاکٹر محمد ابراہیم اور جاوید اقبال جونیجو میموریل شوٹنگ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 70 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا ،سیمی فائنل مرحلے میں ٹھیبا کلب ٹنڈوالہ یار نے الفرید کلب کو شکست دے کراور نیاز کلب حیدرآباد نے  عثمان کلب کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا ئی۔