موبائل فونز کی درآمدات میں 49.32 فیصد اضافہ

227

اسلام آباد(اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 49.32 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے سات ماہ میں جولائی تا جنوری 2020-21 کے دوران درآمدات کا حجم 1135.674 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ جولائی تا جنوری 2019-20 کے دوران موبائل فونز کی درآمدات 760.589 ملین ڈالر رہی تھیں۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی سات مہینوں میں درآمدات میں 375.085 ملین ڈالر یعنی 49 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق جنوری 2020 کے مقابلہ میں جنوری 2021 کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 36.28 فیصد اضافہ ہوا ہے اور درآمدات کا حجم 144.444 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 196.855 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔ دوسری جانب دسمبر 2020 کے مقابلہ میں جنوری 2021 میں درآمدات 8.33 فیصد کمی سے 214.736 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 196.855 ڈالر تک کم ہو گئیں۔