پاکستان اسٹاک:100انڈیکس میں مزید161 پوائنٹس کی کمی

65

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو بھی مندی کا رجحان برقرار رہا اورکے ایس ای100انڈیکس مزید161.29 پوائنٹس کی کمی سے 45728.75پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ 57.10فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میںسرمایہ کاروں کو5ارب58کروڑ6لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت 0.52فیصد کم رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ابتدائی اوقات میںکے ایس ای100انڈیکس46ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے46085پوائنٹس کی بلندسطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دبائو بڑھ گیا جس کے نتیجے میں مندی چھاگئی اور انڈیکس 46ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 45659پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا مندی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 161.29پوائنٹس کی کمی سے 45728.75 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30 انڈیکس73.64پوائنٹس کی کمی سے 18985.45 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس21.38 پوائنٹس کی کمی سے 31626.19 پوائنٹس کی سطح پرآگیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 359کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جن میں 135کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 205میں کمی اور 19میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں گرنے کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 82 کھرب 62 ارب 61 کروڑ56لاکھ روپے سے گھٹ کر82 کھرب 57 ارب 3کروڑ 50لاکھ روپے ہو گیا ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے سیپ ہائر ٹیکس کے حصص59روپے کے اضافے سے 1059 روپے اورپریمیم ٹیکس20.96 روپے کے اضافے سے 300.46روپے ہوگئی ۔