سونے کی فی تولہ قیمت میں50روپے کمی

74

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گزشتہ روز بلین مارکیٹ میںسونے کی فی اونس قیمت 9ڈالرز اضافے سے1807ڈالرز ریکارڈ کی گئی۔عالمی منڈی میں سونے کے نرخوںمیںاضافے کے باوجود مقامی مارکیٹ میںسونے کی فی تولہ قیمت 50روپے کمی سے 1لاکھ10ہزار 700روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 43روپے کمی سے 94ہزار907روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1410روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔