کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع کیماڑی کے تحت تنظیم نو مکمل، ناظمین علاقہ جات کا اعلان کردیا گیا۔امیر جماعت اسلامی ضلع کیماڑی نے ارکنا ن جماعت سے استصواب رائے کے بعد حاجی غلام مصطفی کو ناظم علاقہ ماڑی پور،محمد حسین کو مشرف کالونی،ذولفقار علی چنہ نیول کالونی،قاری سرفراز سائٹ و شیرشاہ ، مسعود اختر پاک کالونی،عمر دراز پٹھان کالونی میٹروول، قمر حیات بلدیہ،محمد رحیم اتحاد ٹائون ، طارق قیصرانی نئی آبادی اور عبد الجلیل شمسی کو ناظم علاقہ فرنٹئیرمقرر کیا ہے۔