جمعیت الفلاح ہال میں تحریک نفاذ اردو کے تحت مذاکرہ ومشاعرہ آج ہوگا

109

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تحریک نفاذاردو کراچی کے تحت آج بدھ کو شام 6بجے جمعیت الفلاح ہال اکبر روڈ صدر کراچی میں یوم اردو کے سلسلے میں مذاکرہ ،مشاعرہ اور تقریب حلف برداری منعقد ہوگی،صدارت ممتاز محقق دانشورڈاکٹر معین الدین عقیل ،مہمان خصوصی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی اور مہمان اعزازی مظہر ہانی دیگر مقررین میں سابق صدر شعبہ اردو جامعہ کراچی ڈاکٹر شاداب احسانی، روزنامہ جسارت کے چیف ایڈیٹر شاہنواز فاروقی، سابق طالب علم رہنما شکیل فاروقی ،تحریک نفاذ اردو سندھ کے صدر سید صلاح الدین اختر ،جنرل سیکرٹری سید راشد حسن ودیگر خطاب کریںگے ۔