ایم کیوایم لندن کا مبینہ دہشت گرد جسمانی ریمانڈپر سی ٹی ڈی کے حوالے

74

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ا نسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے منتظم جج کی عدالت میں دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزامات میں گرفتارایم کیو ایم لندن کے مبینہ دہشت گرد واحد حسین عرف گڈو کو سخت سیکیورٹی میں پیش کیا گیا۔ مقدمے کے تفتیشی آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ایم کیو ایم لندن کے دہشت گرد سلیم بیلجیم کا ساتھی ہے، حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقم بھی منتقل کرتا تھا۔