کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینٹرل جیل کے جوڈیشل کمپلیکس میں قائم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے پولیس پر فائرنگ اور قتل کے 2 مقدمات میں عزیر بلوچ کے خلاف بریت کی درخواستوں کی سماعت کی ۔ طرفین وکلا نے دلائل پیش کیے،بعد ازاں عدالت بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔عزیربلوچ کے خلاف اب بھی 50 سے زائد مقدمات زیر سماعت ہیں۔