وزیر اعظم اپوزیشن لیڈر سندھ پر تشدد کا نوٹس لیں، ایاز محمد خان

129

کراچی(پ ر) پاکستان تحریک انصاف ہاربر ٹاؤن کے سیکرٹری اطلاعات ایاز محمد خان نے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ اور پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں کا نوٹس لیں۔ وزیر اعلیٰ ڈبل شاہ کی سیاسی پولیس نے جانبدار ہوکر اپوزیشن لیڈر پر تشدد کی انتہا کردی۔ اور تحریک انصاف کے کارکنان کو بلاوجہ گرفتار کیا جارہا ہے۔