خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والے جعلساز سمیت 63گرفتار

105

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رینجرز اورکراچی پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر کی گئی کارروائیوں کے دوران 3اغواکاروں اور خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والے جعلساز سمیت 63ملزمان کو گرفتار کرلیا۔اغواء کاروںنے بازیاب ہونے والے مغوی سے 2کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز نے الاصف اسکوائر سے 3اغواء کاروں کوگرفتار کر کے مغوی کوبازیاب کرالیا، ملزمان نے مغوی کے اہل خانہ سے 2کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا،رینجرز کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق رینجرز اور پولیس کی الآصف اسکوائر سہراب گوٹھ پر مشترکہ کارروائی کی،کارروائی میں اغوا برائے تاوان میں ملوث تین انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کرالیا،گرفتار ملزمان میں اختر، فاروق اور بشیر شامل ہیں، ملزمان نے رواں ماہ تیرہ فروری کو ڈالمیا روڈ سے عبید نامی موٹر سائیکل مکینک کو اغوا کیا، او ر بازیابی کے لیے اہل خانہ سے دو کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا تھا، شرافی گوٹھ سے پولیس نے ایک انتہائی مطلوب منشیات فروشکوگرفتار کرلیا۔حیدری پولیس نے جعلی میجر کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔حساس ادارے کا جعلی کارڈ اور دیگر جعلی دستاویزات برآمد کی گئی ہیں۔ اے وی ایل سی گڈاپ،کورنگی اور جمشید کوارٹر ڈویثرن نے کارروائیوں کے دوران 8 موٹرسائیکل چوروں کو گرفتارکرکے چوری شدہ 10 موٹرسائیکلیںبرآمد کرلیں۔سائٹ سپر ہائی وے کی کچی آبادی شہباز گوٹھ اسکیم 33 میں اراضی پر قبضہ کی کوشش ناکام بنا کر غیر قانونی طور پر تعمیرات کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔گلشن اقبال پولیس نے ڈکیتی اور رہزنی کی وارادتوں میں ملوث 2 ملزمان محسن اور غفار کو گرفتارکرلیا ۔ لیاقت آباد پولیس نے 5 منشیات فروش اور موٹر سائیکل چوروںکو گرفتار کرلیا ۔ نیو کراچی پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں 7 منشیات فروش اور جواریوں کو حراست میں لے لیا۔