معاف کرنے کی عادت ڈپریشن سے بچاسکتی ہے، ابوحسان

310

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسلام صبر و برداشت کا درس دیتا ہے، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ساری حیات طیبہ میں غصے سے دور رہ کر عفو و درگزر کی روِش اختیار فرمائی ۔اگر ہم اپنی زندگیوںکو قرآن اور سنت کی روشنی میں گزاریں تو پھر ہمارے سارے مسائل حل ہو جائیں گی۔ معاف کرنا صبر اور تحمل سے کام لینا مشکل تو ہے، نا ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار معروف بزنس مین اور رول ماڈل انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ابو حسان نے معاشرے میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت ،بے چینی ، غصّہ، پریشانی اور باہمی تعلقات کے مسائل اور ڈپریشن کے خاتمے کا قرآن و سنت کی روشنی میں حل کے حوالے سے اسلامک کلچر سینٹر وٹرسٹ اور پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام ورک شاپ بعنوان’’سکون اور خوشی کی تلاش‘‘ میں بطور کلیدی مقرر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس کا انعقاد اسلامک کلچر سینٹر گلشن معمار میں کیاگیا تھا۔ اس موقع پر صدر اسلامک کلچر سینٹر عبدالماجد اور سیکرٹری مقصود احمد خان نے بھی خطاب کیا۔انہوںنے کہا کہ قرآن و سنت میں ہمیں زندگی کے ہر گوشے ، ہر پہلو ، معاشرتی و سماجی معاملات ، سیاست ، ریاست اور حکومت سمیت تمام ایشوز پر رہنمائی ملتی ہے ۔ اسی لیے اسلام کو ایک مکمل نظام ِ حیات کہا جاتا ہے ۔