بچت بازارپربلاوجہ پابندی ختم کی جائے،محمدیوسف

80

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بچت بازار ایکشن کمیٹی کے صدر نوید قریشی کی قیادت میں وفد نے امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف سے ملاقات کی اور نیو کراچی بلال کالونی تھانے کی حدود میںپیر بازار پر پولیس کے دھاوے سے آگا ہ کرتے ہوئے کہا کہ بازار بند ہونے کی وجہ سے اسٹال ہولڈرزکی زندگی انتہائی مشکل بنادی گئی ہے ۔وفد میںعبدالرحمن،سونو،صغیر،طیب اور دانش موجود تھے۔ امیر جماعت سلامی ضلع شمالی محمد یوسف نے اسٹال ہولڈروں کے مسائل توجہ سے سنتے ہوئے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ جب تک تمام اسٹال ہولڈروں کے بازار بحال نہیں ہوتے جماعت اسلامی ان کے کے ساتھ کھڑی ہے ۔امیرضلع شمالی محمد یوسف نے بلال کالونی تھا نے کے ایس ایچ او اور ڈی ایس پی سے ملاقات کرکے مسائل سے آگاہ کیا جس پروفد کویقین دہانی کرائی کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مسائل درپیش ہیں،صورت حال بہترہوتے ہی بازار بحال کر دیے جائیں گے ۔