خاندانی نظام کی حفاظت ناگزیرہے، ثمینہ عتیق

87

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نائب ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی ثمینہ عتیق نے ضلع غربی کے رپورٹنگ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہمضبوط خاندان ،محفوظ عورت مستحکم معاشرہ مہم کا مقصد خاندانی نظام کی اہمیت عوام میں اجاگر کرنا ، مردوں کو ان کی ذمے داریوں کا احساس دلانا اور خاندانی نظام کی حفاظت ہے۔اس مہم کے ذریعے ہمیں نئے دعوتی یونٹس میں اضافہ کرنا ہوگا علاقوں میں شعبہ اطفال اور یوتھ کو فعال کرنا بھی ہمارا ہی کام ہے ۔انہوں نے کہا جس طرح ماں بچوں کو سمیٹ کر رکھنے کے لیے چھتری کا کام کرتی ہے اسی ناظمات علاقہ کو بھی اپنے حلقے میں چھتری کی مانند بننا ہوگا ،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کو آگہی فراہم کرناہماری ذمے داری ہے۔