ضمنی الیکشن کے نتائج پی ٹی آئی کے لیے نوشتہ دیوار ہے،نوید بھٹی

255

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹس نوید بھٹی نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن کے نتائج پی ٹی آئی کے لیے نوشتہ دیوار ہیں ۔آئندہ عام انتخابات میں عوام پورے ملک سے جعلی حکمرانوں کا خاتمہ کردیںگے ۔سینیٹ انتخابات میں پیپلزپارٹی تاریخی کامیابی حاصل کرے گی ۔حلیم عادل شیخ سستی شہرت کے حصول کے لیے ڈرامہ بازی کررہے ہیں ۔عوام ان کے کرتوتوں کو بخوبی جانتے ہیں ۔منگل کو جاری بیان میں نوید بھٹی نے کہا کہ ملک بھر میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم کے حمایت امیدواروں کی کامیابی سے ثابت ہوگیا ہے کہ عوام کے اصل نمائندے کون ہیں۔پاکستان تحریک انصاف ہر گذرتے دن کے ساتھ عوام کے سامنے بے نقاب ہوتی جارہی ہے ۔