سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سے الگ کردیاگیا

67

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے رولز آف بزنس میں ترامیم کردیں جس کے تحت سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سے الگ کردیا گیا ہے جس کا باضابطہ حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے ماتحت کیا گیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو بھی وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے ماتحت کردیا گیا ہے۔