حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت کی سماعت آج ہوگی

55

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے منتظم جج نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور شیخ سمیر میر کی درخواست ضمانت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 16 میں منتقل کر دی۔ درخواست ضمانت کی سماعت 24 فروری کو سینٹرل جیل کے جوڈیشل کمپلیکس میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ہوگی۔