امیر ممالک کی وجہ سے غریب ممالک اب تک کورونا ویکسین کے منتظر

312

جینیوا: عالمی ادارہ صحت نے دولت مند ممالک کو کوڈ ویکسین اضافی جمع کرنے پر نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا ہے بلکہ غریب ممالک کی ویکسین تک رسائی میں اسے رکاوٹ بھی قرار دیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈھانوم  نے کہا کہ کچھ مالدار ممالک کے ویکسین مینوفیکچررز کے ساتھ براہ راست سودے کا مطلب یہ تھا کہ وہ غریب ممالک میں ویکسین کی تقسیم کم ہو۔

اقوام متحدہ کی ہیلتھ ایجنسی کے سربراہ نے کہا کہ یہ رقم امریکہ ، یوروپی یونین اور جرمنی کی تازہ شراکت کے بعد غریب ترین ممالک کو ویکسین کی خوراک تقسیم کرنے کیلئے لیکن اگر انہیں کچھ نہیں مل رہا تو یہ بیکار ہےا۔

ٹیڈروز نے دولت مند ممالک پر زور دیا کہ وہ دواساز کمپنیوں کے ساتھ اپنے معاہدوں کی جانچ شروع کریں کہ آیا اس سے غریب ممالک کو نقصان تو نہیں پہنچ رہا جو اپنی پہلی خوراک کا انتظار کرتے ہوئے اس پر انحصار کررہے ہیں۔