گجرات: مسلح افراد کی کار پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، ملزمان فرار

478

گجرات: ضلع گجرات میں مسلح افراد کی کار پر فائرنگ  کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ علاقہ منڈیر میں پیش آیا جہاں تھانہ صدرکی حدود میں مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 55 سالہ احسان، 50 سالہ اختر حسین اور 52 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئیں، پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ ذاتی دشمی کا نتیجہ ہے اور مفرورملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔