کرپشن کرنے والے سینیٹ الیکشن میں خفیہ ووٹنگ چاہتے ہیں، شبلی

355
بلاول کے بعد آصف زرداری کی بھی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کرپشن کو پروان چڑھانے والے سینیٹ الیکشن میں خفیہ ووٹنگ چاہتے ہیں،عوام جانتے ہیں کہ اوپن ووٹنگ کی مخالفت کرنیوالوں کے عزائم کیا ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ چیلنجز کو قبول کیا، ن لیگ کی 23پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کی درخواست پر وزیراعظم نے اہم اعلان کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا حلقہ این اے 75کے انتخاب کے حوالے سے حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔