پی ایس ایل6: آج پشاور زلمی اور ملتان سلطانز مدمقابل ہونگے

366

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں آج پھر ایک ہی میچ کھیلا جائے گا اور پشاور زلمی اور ملتان سلطانز مدمقابل ہونگی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں آج پانچویں میچ میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز مدمقابل آئیں گے اور دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ ہار چکی ہیں اور پوائنٹس ٹیبل پر ان کا اسکور صفر ہے۔

گزشتہ روز سیزن 6 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔