عوام کا پیسا ذاتی انا کی جنگ میں جھونکنے والوں کا احتساب باقی ہے، مریم نواز

495
اتحادیوں کی منت سماجت کرنے سے حکومت کی نا اہلی ثابت ہوتی ہے، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا ہے کہ عوام کا پیسا اپنی ذاتی انا کی جنگ میں جھونکنے والوں کا احتساب باقی ہے، یہ دھاندلی نہیں، منظم آپریشن تھا جو اعلیٰ سطح سے مینج ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا عملہ اغوا کرکے پوری رات ایک مقام پر رکھا گیا، تحریک انصاف کے سرکردہ اراکین کی موجودگی میں نتائج تبدیل کرائے گئے۔

ن لیگ کی نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ ‏براڈشیٹ تو اپنے جھوٹے الزامات پر عدالت میں عزت افزائی کروا چکی ہے مگر ابھی ان لوگوں کا احتساب باقی ہے جو پاکستانی عوام کا پیسا اپنی ذاتی انا کی جنگ میں جھونکتے رہے۔