سیف اللہ آبڑو کو 35 کروڑ میں سینیٹ کا ٹکٹ دیاگیا، لیاقت جتوئی

243

دادو: تحریک انصاف کے رہنما  لیاقت جتوئی کا کہنا ہےکہ  سیف اللہ ابڑو سینیٹ کا ٹکٹ 35کروڑ روپے کا دیا گیا ہے،6ماہ پہلے آنے والے شخص کو کس میرٹ پر ٹکٹ دیا گیا؟

سینیٹ انتخابات کی ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی سندھ کی قیادت کے اختلافات سامنے آگئے،لیاقت جتوئی نے 26فروری کو ہم خیال سیاسی دوستوں ،ہمدردوں اور پارٹی کارکنوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیاقت جتوئی نے کہا کہ   پارلیمانی بورڈ کا اجلاس خفیہ رکھا گیا جس میں من پسند افراد کو شامل کرکے سینیٹ کی ٹکٹو سے نوازا گیا۔

لیاقت جتوئی نے کہا کہ سیاست میں غلط کو غلط اور اگر کچھ صحیح ہے تو اس کی مدد کرنی چاہیے، میں سیف اللہ ابڑو کی بات نہیں کرونگا کیونکہ وہ اس قابل نہیں ہے۔