کراچی: اسکولوں میں صفائی نہ ہونے پر ہیڈماسٹرز کو نوٹس جاری

580

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پرائمری اسکولز کراچی کی ڈائریکٹر رافیعہ حلیم  کے اچانک اسکول دورے پرصفائی ستھرائی نہ ہونے پر ہیڈماسٹرز اور ٹیچرایجوکیشن آفیسر(ٹی ای او) کو نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات  کے مطابق ڈائریکٹر پرائمری اسکولز کراچی  نےلانڈھی اور کورنگی میں اچانک اسکولوں کے دورے کیے، اسکولوں میں صفائی ستھرائی نہ ہونے پر ہیڈماسٹرز اور ٹیچرایجوکیشن آفیسر(ٹی ای او) پر اظہار برہمی کیا،

 ڈائریکٹر پرائمری رافیعہ حلیم نے اسکولوں میں صفائی ستھرائی اور کرونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول لانڈھی نمبر 4 کے ایک کمرے میں چوکیدار کی جانب رہائش استعمال کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی ڈی ای او پرائمری کورنگی اور ہیڈماسٹر کو انکوائری کرنے کی ہدایات جاری کردی۔

رافیعہ حلیم نے کہا کہ  کسی بھی گھوسٹ عملے کو برداشت نہیں کیا جائے گا، خستہ حال بلڈنگوں کی فوری طور پر مرمت کرائی جائے گی۔