شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد ہلاک

352

راولپنڈی : شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن  کیا، جس میں دہشت گردکمانڈرحسن عرف سجناہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسزنےشمالی وزیرستان کےعلاقے میرعلی میں خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا، جہاں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں کمانڈر حسن عرف سجنا ہلاک ہوگیا، جو  4خواتین ورکرکےقتل اورسیکیورٹی فورسزکیخلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ہلاک دہشت گردحسن عرف سجناکاتعلق ٹی ٹی پی حافظ گل بہادرگروپ سےتھا، جو دہشت گرد وں کو بھرتی کرتاتھا۔