سی پیک کے ذریعے اقتصادی رابطے سری لنکا تک بڑھائے جا سکتے ہیں، وزیر اعظم

400

کولمبو: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سی پیک کے ذریعے اقتصادی رابطے سری لنکا تک بڑھائے جا سکتے ہیں، پاکستان سی پیک کا اہم جز ہےجو علاقائی روابط کے فروغ کی نئی راہیں کھولے گا۔

دورہ سری لنکا کے موقع پر عمران خان نے سری لنکن وزیر اعظم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کو دعوت دیتا ہوں کہ پاکستان کے ذریعے اپنے اقتصادی اور علاقائی روابط کو فروغ دے،پاکستان اور سری لنکا کو دہشت گردی جیسے مسائل کا سامنا رہاہے،پاکستان گذشتہ 10سالوں سے دہشت گردی کا شکار رہا۔

عمران خان  نےسری لنکا کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا تجارت ، معیشت سمیت مختلف  شعبوں میں تعاون  کو وسعت دیں گے، سرمایہ کاری اور معاشی ترقی امن و امان سے مشروط ہے ، پاکستان میں سیاحت اور ثقافت کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔

سری لنکن وزیر اعظم نے کہا کہ کھیلوں کے شعبے میں پاکستان کے تعاون پر مشکور ہوں، پاکستانی وزیر اعظم کا سری لنکا میں تجارت اور سرمایہ کاری فورم سے خطاب اہم پیش رفت ہے۔