رجائیت، لمبی عمر اور بہترین صحت کا راز

816

تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ امید اور امید کا پیدا ہونا پیدا کرنا آپ کی ذہنی اور جسمانی صحت پر مثبت اثر ڈال سکتا ہے۔

2019 کے ایک مطالعہ کے مطابق محققین نے نتیجہ اخذ کیا کہ امید ایک شخص کی عمر میں اوسطاً 10 سے 15 فیصد تک اضافہ کرتی ہے اور حد سے حد ایک پُرامید انسان 85 یا اس ے سے زائد سال تک اپنی زندگی گزار سکتا ہے۔

تحقیق سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ زیادہ پُرامید افراد کی بہتر صحت اور زیادہ عمر کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ ہارورڈ ٹی ایچ چن اسکول آف پبلک ہیلتھ کے ریسرچ سائنس دان اور کلینیکل ماہر نفسیات کلاڈیا ٹرڈیل فٹزجیرالڈ (پی ایچ ڈی) کا کہنا ہے کہ پُرامیدی دائمی بیماریوں خاص طور پر دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرامید لوگ زیادہ جسمانی سرگرمی میں مشغول ہوتے ہیں اور صحت مند غذا کھاتے ہیں اور ساتھ ہی تمباکو نوشی کا امکان بھی کم ہوتا ہے جس کے نتیجے میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اُن کی صحت بہتر سے بہتر ہوتی رہتی ہے۔

“اس بات کا بھی ثبوت موجود ہے کہ رجائیت یعنی پُرامیدی ہائی بلڈ پریشر اور زیادہ وزن / موٹاپے کے امکان کو بھی کم کرتا ہے لہذا بعد میں ہونے والے دائمی بیماریوں اور اس سے ہونے والی اموات کے خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے۔