‘پہلی بارایسا ہوا کہ حکومت الیکشن میں ملوث نہیں ہے’

511

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پہلی بارایسا ہوا ہے کہ حکومت الیکشن میں ملوث نہیں ہے،ہمیں الیکشن میں اصلاحات کی طرف بڑھنا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب، عثمان ڈار اور اسجد ملہی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری  نے کہا کہ قانونی طور پرالیکشن کمیشن مجازنہیں کہ جب نتائج پورے ہوں تووہ الیکشن روکے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن کو غیرجانبدار بنانا چاہتے ہیں، آج ن لیگ نے پھر اپنا موقف بدل لیا، کہ پہلی بارایسا ہوا ہے کہ حکومت الیکشن میں ملوث نہیں ہے،ہمیں الیکشن میں اصلاحات کی طرف بڑھنا ہے اب ہم الیکٹرانک ووٹنگ لارہے ہیں آپ پھرکہیں کہ میں نہ مانوں اور اداروں پر چڑھائی کردیں۔

دوسری جانب ن لیگ کے سعد رفیق نے کہا ہے کہ آج ہم یہاں الیکشن کمیشن آئے ہیں، دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے،پولیس سرپرستی میں کھلم کھلادھاندلی ہوئی، ڈسکہ شہر میں فائرنگ ہوئی یہی وجہ ہے کہ ٹرن آؤٹ ڈسکہ میں کم تھا، یہ سب پری پلان تھا،  ڈسکہ میں الیکشن رکارڈ غائب کیا گیا ن لیگ یہ ڈیمانڈ کرتی ہے کہ این اے 75 میں دوبارہ الیکشن کروائے جائیں۔