ایف بی آر نے چینی کی درآمد پر ٹیکس میں کمی کردی

395

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے شوگر انڈسٹری کے ذریعے چینی کی درآمد پر ٹیکس میں کمی کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آرنے چینی کی درآمد پر ٹیکس میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا،  جس میں چینی کی درآمد پر ود ہولڈنگ انکم ٹیکس 5.5فیصد سے کم کرکے 0.25کردیا گیا ہے۔

نوٹی فی کیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹیکس میں کمی کا اطلاق 3لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد پر ہوگا، جو رواں سال کے26جنوری سے 30جون تک ہوگا۔

نوٹی فکیشن میں مزید بتایا گیا کہ ٹیکس میں کمی فی شوگر مل 50ہزار ٹن تک چینی کی درآمد سے مشروط ہوگی،وزارتجارت کی جانب سے کوٹہ مختص کرنا بھی لازمی ہوگا۔