نارتھ ناظم آباد: جعلی میجر ساتھی سمیت گرفتار ، پولیس

425

کراچی میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے سے پولیس نے جعلی میجر کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا جبکہ ملزم اغواء برائے تاوان، جعل سازی اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہے۔

پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے بلاک ایچ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے اغواء برائے تاوان، جعل سازی اور دیگر وارداتوں میں ملوث جعلی میجر کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم فخر عباس اغواء برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہے، ملزمان سے اسلحہ، جعلی دستاویزات ،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی وردیاں اور جعلی کارڈ بھی برآمد کیے گیے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  گرفتار جعلی میجر فخر عباس لیاقت آباد کا رہائشی ہے جس کا آبائی تعلق اٹک سے ہے جبکہ ملزم کا ساتھی وقاص بھی غیر قانونی کاموں میں ملوث رہا ہے۔

واضح رہے ملزم فخر عباس جعلسازی کے ذریعے شہریوں سے رقم وصول کرتا تھا  جبکہ ملزمان کا کریمنل ریکارڈ اور ٹیلی فون ڈیٹا بھی چیک کیا جا رہا ہے۔