‘کے الیکٹرک پاور پلانٹس چلانے میں میرٹ آرڈر کو یقینی بنائے’

365

چیئرمین نیپرا نے کے الیکٹرک کوپاور پلانٹس چلانے میں میرٹ آرڈر کو یقینی بنائے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا میں کے الیکٹرک کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواستوں پر چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے سماعت کی۔7 ماہ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین پر3 ارب90 کروڑ روپےمنتقل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

کے الیکٹرک حکام نے چیئرمین نیپرا کو بتایا کہ میرٹ آرڈر کو مکمل فالو کرتے ہیں جب گیس پریشرکے مسائل آئیں تو منہگا فیول استعمال کرنا پڑتا ہے۔

چیئرمین نیپرا نے واضح کیا کہ میرٹ آرڈرکامطلب ہے پہلے سستاترین پلانٹ چلائیں،ضرورت پڑےتومنہگے کی طرف جائیں۔

کے الیکٹرک حکام کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن ہمارے ساتھ گیس سپلائی کا معاہدہ نہیں کررہی، سوئی سدرن کہتی ہے جب اورجتنی دستیاب ہوگی،کی بنیاد پرگیس دے سکتے ہیں۔

حکام نے کہا کہ عمرایوب اورندیم بابربھی کے الیکٹرک اورسوئی سدرن کومعاملات حل کرنےکاکہہ چکے ہیں۔