این اے 75کا نتیجہ ٹھیک نہ ہوا تو دوبارہ انتخاب کرا سکتے ہیں،چیف الیکشن کمشنر

570
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے اخراجات کیلئے ساڑھے9ارب مانگ لئے 

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ اگر این اے75ڈسکہ کا نتیجہ ٹھیک ہوا تو جاری کردیا جائے گا اور اگر ٹھیک نہ ہوا تو ری پول کرواسکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  حلقہ کے ریٹرننگ آفیسر نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن نمبر 50،47،9اور140کے نتیجہ میں کوئی فرق نہیں آیا، تین پولنگ اسٹیشنز کے نتائج تاخیر سے واٹس ایپ پر ملے اورکچھ پریذائیڈنگ افسران کا رزلٹ صبح چھ بجے اور کچھ کا صبح سات بجے ملا۔

جبکہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے ریکارڈ مانگتے ہوئے سماعت جمعرات تک ملتوی کردی ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن)نے پورے این اے75ڈسکہ میں انتخاب کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔