‘علیم ڈاربھی پی ایس ایل کے چند میچز کیلیے دستیاب نہیں ‘

388

علیم ڈار کی عدم دستیابی کے باعث ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچ آفیشلز کی تقرری میں تبدیلی کر دی گئی۔

علیم ڈار افغانستان بمقابلہ زمبابوے سیریز کے باعث 25 فروری سے 14 مارچ تک دستیاب نہیں ہوں گے تاہم وہ  23 اور 24 فروری کے شیڈول لیگ میچز میں امپائرنگ کریں گے۔

اسی طرح 12، 13، 14 اور 15 مارچ کو شیڈول میچز میں علیم ڈار کی جگہ ضمیر حیدر، راشد ریاض اور آصف یعقوب امپائرنگ کریں گے۔

دوسری جانب کرس گیل اور افغانستان کے راشد خان قومی ٹیم میں منتخب ہونے پر وطن لوٹ گئے ہیں۔ ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلنے والے افغان کھلاڑی راشد خان وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں کیونکہ ٹی 20 کے نمبر ون باؤلر راشد خان زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے واپس اپنی ٹیم میں شامل ہونگے۔

روانگی سے قبل راشد خان نے کہا کہ قومی ذمہ داری کے باعث بہت جلدی پی ایس ایل چھوڑ کر جا رہا ہوں۔ لاہور قلندرز اور چاہنے والوں کا شکریہ جنہوں نے مجھے بھرپور سپورٹ کیا اور پیار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اگلے سال دوبارہ پی ایس ایل میں شرکت کے لیے آئیں گے۔